اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات (آٹوفنانسنگ) کے اجراء میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر33.9فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 305ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 33.9فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 228ارب …
آٹوفنانسنگ میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر33.9فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات (آٹوفنانسنگ) کے اجراء میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر33.9فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 305ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 33.9فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 228ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر3.6فیصداضافہ ہواہے۔ اگست میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 294ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔








