آٹیزم کے علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے،وزیر مملکت شہادت اعوان

137
آٹیزم کے علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے،وزیر مملکت شہادت اعوان

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کو بتایا گیا کہ آٹیزم کے علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔ جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان نے کہا کہ نرم ہسپتال میں خصوصی افراد کے علاج کاانتظام کیا گیا ہے۔

آٹیزم کے علاج کے لئے ہم بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ا س کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا رہاہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں ، اس کے لئے پی سی ون تیار کر لیاگیا ہے جس پر مزید پیشرفت بھی کی جائے گی۔