آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے، وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالہ سے اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آبادی میں اضافہ دیرینہ مسئلہ …

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے، وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالہ سے اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آبادی میں اضافہ دیرینہ مسئلہ ہے، ملک میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو چند سال میں ہماری آبادی دگنا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس معاملہ پر سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی جس کے باعث عوام کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی نہیں دی گئی،

اس معاملہ پر ہمیں علماء کرام سے رہنمائی لینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ گائوں، تحصیل اور ضلع کی سطح پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں کو آبادی کے صحت، معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر اثرات سے آگاہ کرنا چاہئے، آبادی کی روک تھام کیلئے علماء کرام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، غربت کے خاتمہ کیلئے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے۔

مزید خبریں