آپ کے بارے میں آپ کے ڈاکٹر کا نوٹ پڑھ کر افسوس ہوا، اللہ صحت دے، ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کے بارے میں آپ کے ڈاکٹر کا نوٹ پڑھ کر افسوس ہوا، ویسے پچھلے چند مہینوں سے آپ کی باتوں سے لگ رہا تھاکیوں کہ 1947 سے لے کر ابتک کے ہر کام کا سہرا …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کے بارے میں آپ کے ڈاکٹر کا نوٹ پڑھ کر افسوس ہوا، ویسے پچھلے چند مہینوں سے آپ کی باتوں سے لگ رہا تھاکیوں کہ 1947 سے لے کر ابتک کے ہر کام کا سہرا آپ اپنے سر سجا رہے تھے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلے لگا آپ سیاسی شعبدہ بازی کر رہے ہیں، ابھی آپ نے اپنی دماغی حالت کے بارے بتایا تو افسوس ہوا، اللہ صحت دے۔