آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

ملک کو جدید، ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے سے تعمیر پاکستان کی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعووں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی، ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔