آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 17 کے 2 افسران کو برطرف کر دیا

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 17 کے 2 افسران بلال احمد اعجاز اور محمد احتشام کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گورنمنٹ سروس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973ءکے تحت انہیں نوکری سے برخاست کیا۔ افسران کے خلاف …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ 17 کے 2 افسران بلال احمد اعجاز اور محمد احتشام کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گورنمنٹ سروس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973ءکے تحت انہیں نوکری سے برخاست کیا۔ افسران کے خلاف سروس رولز کے مطابق شفاف انکوائری کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دونو ں افسران کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے گورنمنٹ کے تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملازمت سے فوری طور پر برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Leave a Reply