آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ لیا

123
Visit to vegetable and fruit market
Visit to vegetable and fruit market

سیالکوٹ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بولی کے عمل ،آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا مشاہدہ کیا ۔دورےکا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔