آگسٹا آبدوز کیس میں ڈیل کا مرکزی کردار آصف زرداری تھا جس کا کیس این آر او کے باعث بند ہوا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آگسٹا آبدوز کیس میں بھی اس سکینڈل کے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے مجرمان کو جرم ثابت ہونے پرکچھ عرصہ قبل سزا سنائی جا چکی ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس ڈیل کا مرکزی کردار آصف …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آگسٹا آبدوز کیس میں بھی اس سکینڈل کے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے مجرمان کو جرم ثابت ہونے پرکچھ عرصہ قبل سزا سنائی جا چکی ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس ڈیل کا مرکزی کردار آصف زرداری تھا جس کا کیس این آر او کے باعث بند ہوا پاکستان میں۔

مزید خبریں