ٹوکیو۔15نومبر (اے پی پی):جاپان کی نامور شٹلرآیا اوہری اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔28 سالہ جاپانی بیڈمنٹن سٹار آیا اوہری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں جاپانی بیڈمنٹن حریف کھلاڑی ریکو گنجی کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم،کماموٹو ،
جاپان میں جاری ہیں ۔جاپان کے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 28 سالہ جاپانی بیڈمنٹن سٹار آیا اوہری ی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف جاپانی بیڈمنٹن حریف کھلاڑی ریکو گنجی سٹریٹ سیٹس میں 17-21 اور14-21سے شکست دے کر نہ صرف ان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔