لاہور۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے وارم اپ میچز کے شیڈول اور نشریاتی معلومات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل2 سے 6 فروری کے درمیان مجموعی طور پر16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز7 فروری سے ہوگا۔یہ میچز دو مشترکہ میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا کے چار شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ بھارت …
آی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : مختلف ٹیموں کے 16 وارم اپ میچز سری لنکا اور بھارت کے چار شہروں میں کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لاہور۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے وارم اپ میچز کے شیڈول اور نشریاتی معلومات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل2 سے 6 فروری کے درمیان مجموعی طور پر16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز7 فروری سے ہوگا۔یہ میچز دو مشترکہ میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا کے چار شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔
بھارت میں بنگلورو کے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس کے دو گرائونڈز، ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم اور چنائے کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم وارم اپ میچز کی میزبانی کریں گے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایس ایس سی کرکٹ گرائونڈ، آر پریماداسا سٹیڈیم اور کولمبو کرکٹ کلب گرائونڈ میں میچز کھیلے جائیں گے۔ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں2 فروری کو یو ایس اے بمقابلہ انڈیا اے اور4 فروری کو بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچز کے لیے شائقین آن لائن بک مائی شو یا سٹیڈیم کے باکس آفس سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
2 فروری کو افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ بنگلورو میں سہ پہر3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ یو ایس اے اور انڈیا اے کا مقابلہ نوی ممبئی میں شام5 بجے ہوگا اور کینیڈا اور اٹلی کی ٹیمیں چنائے میں شام 7 بجے آمنے سامنے آئیں گی۔3 فروری کو عمان بمقابلہ سری لنکا اے کولمبو میں دوپہر1 بجے، نیدرلینڈز بمقابلہ زمبابوے کولمبو میں ہی سہ پہر3 بجے اور نیپال بمقابلہ یو اے ای چنائے میں شام5 بجے کھیلا جائے گا۔4 فروری کو اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے درمیان میچ بنگلورو میں دوپہر1 بجے ہوگا،افغانستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ سہ پہر3 بجے بنگلورو میں کھیلا جائے گا،
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں شام5 بجے مدِ مقابل ہوں گی جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ ممبئی میں شام7 بجے شروع ہوگا۔5 فروری کو زمبابوے اور عمان کا میچ کولمبو میں صبح11 بجے، نیپال اور کینیڈا کا مقابلہ چنائے میں دوپہر1 بجے، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا میچ کولمبو میں شام5 بجے جبکہ نیوزی لینڈ اور یو ایس اے کی ٹیمیں ممبئی میں شام7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔6 فروری کو اٹلی اور یو اے ای کا میچ چنائے میں سہ پہر3 بجے اور انڈیا اے اور نمیبیا کا مقابلہ بنگلورو میں شام5 بجے ہوگا۔
تمام میچز کی جھلکیاں آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی جبکہ منتخب وارم اپ میچز دنیا بھر میں براہِ راست دکھائے جائیں گے،جہاں آئی سی سی کے آفیشل براڈکاسٹرز موجود ہیں وہاں میچز انہی چینلز پر نشر ہوں گے جبکہ دیگر علاقوں میں شائقین آئی سی سی ٹی وی پر یہ میچز مفت دیکھ سکیں گے۔بھارت میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میچ اسٹار اسپورٹس اور جیو ہاٹ اسٹار پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جبکہ دیگر منتخب میچز بھی جیو ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہوں گے۔
سری لنکا میں دی پاپرے اور ڈائیلاگ پلے،پاکستان میں مائی کو،تماشا، ٹیپ میڈ اور اے آر وائی زیپ، افغانستان میں اے ایف اسپورٹس، بنگلہ دیش میں ٹی ایس ایم بذریعہ ریبٹ ہول،شمالی امریکا میں ولو، مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں ای اینڈ،برطانیہ میں سکائی سپورٹس،سب صحارا افریقہ میں سپر سپورٹ اور نیوزی لینڈ میں سکائی ٹی وی این زیڈ منتخب میچز نشر کریں گے۔
ان کے علاوہ آسٹریلیا، یورپ، کیریبین جزائر، جنوب مشرقی ایشیا، پیسفک جزائر اور جنوبی امریکا میں تمام میچز آئی سی سی ٹی وی پر براہِ راست دیکھے جا سکیں گے۔








