راولپنڈی۔8دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی ائیر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء معہ رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم حماد رواں سال سے ائیر پورٹ پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔