اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور ائیرمین کو آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو یہاں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں ائیر وائس مارشل عامر شہزاد، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور پاک فضائیہ کے 39 دیگر افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔ 36 افسران کو تمغہ امتیاز(ملٹری) اور 06 افسران بشمول 04 شہداء کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے 08 جونیئر کمیشنڈ افسران کو بھی تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کیا گیا۔
یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔