ابتدائی انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں، الیکشن کمیشن

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے کہا ہے کہ ابتدائی انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں۔ اندراج /منتقلی / درستگی ووٹ کے لیے ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں۔اتوار کو الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن, مردان ڈویژن ٹھٹھہ ڈویژن, کوئٹہ ڈویژن اور ضلع اسلام آباد میں ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کردی گئی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم باقی اضلاع میں وسط دسمبر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے جائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرست میں درج اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔8300 شارٹ میسیج سروس کے ذریعہ جوابی پیغام میں انہیں شماریاتی بلاک کوڈ, سلسلہ نمبر , انتخابی علاقہ, ڈسپلے سنٹر, ہیلپ لائن نمبر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ویب سائیٹ لنک بھیجا جائے گا تاکہ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انکا ووٹ درست انتخابی علاقہ / شماریاتی بلاک میں درج ہے. ڈسپلے سنٹر تشریف لا کر بھی ووٹرز اپنے اور اہل خانہ کے ووٹ اندراج کے کوائف اور انتخابی فہرستوں کا معائنہ کرسکتے ہیں. ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 اعتراض / حذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کراسکتے ہیں. ایس ایم ایس سے حاصل کیے گئے ویب سائیٹ لنک سے تمام فارم ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں. ہیلپ لائن سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 27 کے مطابق ووٹ کو درج یا منتقل صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر کروایا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا ڈویژن, مردان ڈویژن ٹھٹھہ ڈویڑن کوئٹہ ڈویژن اور ضلع اسلام آباد میں ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کردی ہے اور اس سلسلہ میں ڈسپلے سینٹرز / معائنہ مراکز قائم کردیے گئے ہیں. باقی تمام اضلاع میں بھی وسط دسمبر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے جائیں گے۔