اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کے ابتدائی مشاہدات کے مطابق زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاو¿س کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تفصیلی جائزے اور رپورٹ کےلئے منگلا ڈیم اور پاور ہاو¿س میں نصب آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، زلزلہ کی وجہ سے منگلا جھیل کا پانی گدلا ہو گیا …
ابتدائی مشاہدات کے مطابق زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاو¿س کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،واپڈا ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کے ابتدائی مشاہدات کے مطابق زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاو¿س کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تفصیلی جائزے اور رپورٹ کےلئے منگلا ڈیم اور پاور ہاو¿س میں نصب آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، زلزلہ کی وجہ سے منگلا جھیل کا پانی گدلا ہو گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاو¿س کی ٹربائنیں بند کی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاو¿س کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائے گا۔







