ابوظہبی میں ’’ورلڈ کانگریس آن ری ہیبلی ٹیشن 2024 ‘‘(ڈبلیو سی آر) شروع

126
World Congress on Rehabilitation 2024
World Congress on Rehabilitation 2024

ابوظہبی۔23ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات ،ابوظہبی میں "کام اور روزگار” کے موضوع کے تحت، ’’ورلڈ کانگریس آن ری ہیبلی ٹیشن 2024 ‘‘(ڈبلیو سی آر) شروع ہو گئی ۔زید ہائر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن (زیڈ ایچ او ) کے چیئرمین، شیخ خالد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں، پیر کو شروع ہونے والی یہ کانگریس افرادی قوت کے میدان میں "پیپل آف ڈیٹرمینیشن” کے سامنے آنے والے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ترقی کے عمل میں ان کے حقوق اور صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کا مقصد رکھتی ہے۔

25 ستمبر تک ابوظہبی نیشنل ایگسی بیشن سینٹر (ایڈنک) میں ہونے والے اس پروگرام کا اہتمام زاید ہائر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن آر آئی گلوبل اور انٹرنیشنل سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے ) کے ساتھ شراکت میں کر رہی ہے۔یہ کانگریس، جو مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، 70 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ شرکاء میں بحالی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ معروف ماہرین، تعلیمی ماہرین اور محققین شامل ہیں۔