ابوظہبی یونیورسٹی ، کیو ایس عرب ریجن یونیورسٹی رینکنگ میں 11 درجہ ترقی کرکے 12 ویں نمبر پر آ گئی

103
University of Abu Dhabi
University of Abu Dhabi

ابوظہبی۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی یونیورسٹی (اے ڈی یو) کواکوریلی سیمونڈس (کیو ایس )عرب ریجن یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 11 درجہ ترقی کرکے 12 ویں نمبر پر آ گئی۔خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی یونیورسٹی (اے ڈی یو) کواکوریلی سیمونڈس (کیو ایس ) عرب ریجن یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 11 درجہ ترقی کرکے 20 مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے 246 اداروں میں سے علاقائی طور پر 12 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

سال کی کیوایس عرب ریجن یونیورسٹی رینکنگ نے کئی پیمائشوں میں اے ڈی یو کی قابل ذکر کامیابیوں کو تسلیم کیا، یونیورسٹی کو انٹرنیشنل فیکلٹی ریشو میں چھٹا اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ریشو میں 14 واں نمبر دیا، جو اس کے عالمی نقطہ نظر اور متنوع تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اے ڈی یو فیکلٹی میٹرک کے مطابق ریسرچ پیپرز میں بھی چار پوزیشن اوپر چڑھ گیا، عرب خطے میں 13 ویں نمبر پر رہا جبکہ ایمپلائر ریپوٹیشن میں اپنی درجہ بندی کو بہتر بنایا، چار مقامات اوپر چڑھ کر 14 ویں نمبر پر آگیا۔