ابو ظہبی کےعلاقے مصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے سے پاکستانی جاں بحق ہوا ، ترجمان دفتر خارجہ

73
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کےعلاقے مصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے کےواقعہ میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ابو ظہبی کےعلاقےمصفح میں پیٹرولیم ٹینکروں میں آگ لگنے کےمعاملے پر چندافرادکے ہلاک اور زخمی ہونے سےمتعلق پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کیاگیا ہے جبکہ ابو ظہبی پولیس نے ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ مزید تفصیلات کے لیے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔