اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں عدالتی بائیکاٹ نہیں بلکہ کارروائی پر عدم اعتماد کے اظہارکافیصلہ ہواتھا، وزیراعظم شہباز شریف

70

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں عدالتی بائیکاٹ نہیں بلکہ کارروائی پر عدم اعتماد کے اظہارکافیصلہ ہواتھا۔

پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وزیرقانون جس میٹنگ کا حوالہ دے رہے ہیں وہ تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین، زعماء اورماہرین قانون کی میٹنگ تھی، پی ایم ایل کے صدرکی حیثیت سے اس اجلاس کی صدارت میں نے کی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہواتھا کہ موجودہ بنچ پرعدم اعتماد کااظہار کیاجائے گا، بائیکاٹ کالفظ کہیں استعمال نہیں ہوا۔