اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے ،وزیر اعظم عمران خان

اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے ،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے ، وزیراعظم اتوار کو صبح 9 بجے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے ۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ارکان اسمبلی ، وزراء ، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔