ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 68 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق31 اگست سے 6 ستمبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 68 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 47 میڈیکل کیسز، 9 ٹریفک حادثات، 3 آتشزدگی کے واقعات، ایک گولی لگنے جبکہ 7 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں بروقت خدمات فراہم کیں۔

مانسہرہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق31 اگست سے 6 ستمبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 67 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 68 مریضوں کو ریسکیو کیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 47 میڈیکل کیسز، 9 ٹریفک حادثات، 3 آتشزدگی کے واقعات، ایک گولی لگنے جبکہ 7 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں بروقت خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت بہتر علاج کے لیے 50 مریضوں کو ضلع کے اندر اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 3655 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1410 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 2178 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔

مزید خبریں