اتھلیٹ غلام مرتضی 8 ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر یں گے ، حافظ شمشاد علی

190
8th Children of Asia Games
8th Children of Asia Games

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):فائیو سٹار اتھلیٹکس کلب فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری حافظ شمشاد علی نے کہا ہے کہ فائیو سٹار اتھلیٹکس کلب، فیصل آباد کے اتھلیٹ غلام مرتضی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ 8 ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ گیمز 25 جون سے 7 جولائی تک روس میں کھیلی جا رہی ہے۔ حافظ شمشاد علی نے کہا کہ غلام مرتضی کا قومی ٹیم میں شامل ہونا ہمارے کلب کے لئے بڑے اعزازات کی بات ہے اور امید ہے کہ منتخب ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی۔