اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے احتساب کے نام پر ووٹ دیئے‘ احتساب کا عمل جاری رہے گا‘ قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت رہے یا نہ رہے لیکن احتساب کا عمل …
احتساب کا عمل جاری رہے گا‘ قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے احتساب کے نام پر ووٹ دیئے‘ احتساب کا عمل جاری رہے گا‘ قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت رہے یا نہ رہے لیکن احتساب کا عمل نہیں رکے گا‘ عوام نے حکمران جماعت کو احتساب کے نام اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس قومی خزانے میں لانے کے لئے ووٹ دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا مشن ہے جو ضرور پورا ہوگا۔ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔








