ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان اوربالائی/وسطی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان اوربالائی/وسطی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں موجود ہے تاہم، مغربی ہوائوں کے سلسلے کی ایک کمزور ٹرف ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کل کوملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہا تا ہم کالام 02اور پارہ چنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 44، دالبندین 43 ،دادو،سکھر اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں