معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا
اوکاڑہ،معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمہ بٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور ڈی سی محمد اکرام ملک سمیت ضلعی افسران اور انجمن غلہ منڈی و سبزی منڈی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے پرانی غلہ و سبزی منڈی اور منڈیوں کی نئی جگہ منتقلی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع پرائس کنٹرول میکانزم اور فوڈ سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد بارے بھی آگاہ کیا۔ ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے عوامی سہولت کے پیش نظر منڈیوں کی جلد منتقلی بارے تجاویز دیں۔ اس موقع پر غلہ و سبزی منڈی کے عہدہ داران کی منتقلی کے ورکنگ پلان میں متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لینے کے سلسلہ میں گذارشات پیش کیں۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سلمہ بٹ نے پرانی غلہ و سبزی منڈی اور نئی منڈیوں کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہر شعبہ میں عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ عوامی ریلیف اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سبزی و غلہ منڈیوں کا قیام از حد ضروری ہے۔ نئی منڈیوں میں بہتر ماحول فراہم کر کے کاروباری افراد کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ موجودہ دور میں پنجاب بھر میں منڈیوں کی تعداد میں اضافے سے اشیاء کی سپلائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سلمہ بٹ نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا درست تعین از حد ضروری ہے۔ اشیاء کی قیمتوں کے درست تعین کے مطابق انفورسمنٹ افسران فیلڈ میں سخت کاروائیاں کریں







