چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا لیفٹیننٹ (ر) اسلام زیب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی کی دیگر محکموں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت خواتین بینیفشریز کے بچوں کی سکل ٹریننگ، بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت و غذائیت سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بی آئی ایس پی اور صوبائی محکموں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے، ڈیٹا کی بنیاد پر مستحق افراد تک پروگراموں کے فوائد پہنچانے اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی خیبر پختونخوا الف جان آفریدی بھی موجود تھے۔







