احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،وفاقی وزیر پرویز ملک

لاہور۔23جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت و پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اللہ کے فضل سے کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی ، پاکستان میں جمہوریت اورپارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے رواں سال مئی، جون جمہوریت کے …

لاہور۔23جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت و پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اللہ کے فضل سے کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی ، پاکستان میں جمہوریت اورپارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ،قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے،(ن )لیگ کو کڑا اور بلاامتیاز احتساب تو منظور ہے لیکن احتساب کے نام پر انتقام، سیاست اور مذاق کسی صورت گوارا نہیں، غریب قوم کے اربوں روپے بچانا اور ان کی خدمت کرنا اگر جرم ہے تو (ن) لیگ یہ جرم ہزار بار کریگی،ملکی ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،انفراسٹرکچر ہو یا توانائی کے منصوبے لیگی حکومت نے غریب قوم کے وسائل بچائے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا