احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ سٹیئرنگ کمیٹی کا چھٹا اجلاس، تعلیمی سال 2020-21ءکےلئے ’احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ ایپلیکیشن پورٹل‘ 5 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) تعلیمی سال 2020-21ءکےلئے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ ایپلیکیشن پورٹل 5 ستمبر سے کھلے گا۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ سٹیئرنگ کمیٹی کا پیر کو چھٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی سال 2019-20ءکے احساس سکالرشپس کا جائزہ لیا گیا اور سال 2020-21ء کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تعلیمی سال 2019-20ءمیں مجموعی طور پر4.827 ارب روپے لاگت کی انڈر گریجویٹ سکالرشپس …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) تعلیمی سال 2020-21ءکےلئے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ ایپلیکیشن پورٹل 5 ستمبر سے کھلے گا۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ سٹیئرنگ کمیٹی کا پیر کو چھٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی سال 2019-20ءکے احساس سکالرشپس کا جائزہ لیا گیا اور سال 2020-21ء کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تعلیمی سال 2019-20ءمیں مجموعی طور پر4.827 ارب روپے لاگت کی انڈر گریجویٹ سکالرشپس 50,762 طلباءمیں تقسیم کیے گئے۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال 2020-21ءکے سکالرشپس کے لئے درخواستوں کی وصولی کے عمل کا آغاز ستمبر 2020ءکے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت مستحق و ہونہار طلباءکی اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے ہر سال 50,000 ہزار مالیتی سکالرشپس دی جائیں گی، 24 ارب روپے کی لاگت کے اس چار سالہ پروگرام سے 200,000 طلباءمستفید ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ برس کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے انڈر گریجویٹ طلباءکیلئے ”احساس سکالرشپس پروگرام“ کا افتتاح کیا تھا۔ ملک کی119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے طلباءدرخواست دینے کے اہل ہیں۔ سال 2019-20ءکے لئے مجموعی طور پر 132,192 درخواستیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل پر موصول ہوئی تھیں۔