اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت محنت کش طبقے کی دادرسی کیلئے اب تک 92 لاکھ سے زائدافراد میں 112 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن سے …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 92 لاکھ سے زائد افراد میں 112 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت محنت کش طبقے کی دادرسی کیلئے اب تک 92 لاکھ سے زائدافراد میں 112 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا گیا۔جس کے تحت ملک بھر میں شفاف طریقے سے رقوم تقسیم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس کی جانب سے12,000روپے ملنے پر لوگ خوش ہیں کہ اب ان کے گھروں کا سلسلہ چل رھا ہے۔ واضح رھے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم سے متعلق صارفین کی بلحاظ کیٹگری ، صوبہ، ضلع وتحصیل کی سطح کی معلومات ، بنکوں کوجاری کردہ اورصارفین میں تقسیم شدہ رقوم کی براہ راست تفصیلات احساس انفارمیشن پورٹل پرشائع کی گئی ہیں۔








