گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل کی ملاقات، ادارے کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل کی ملاقات، ادارے کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) عبدالحفیظ نے جمعرات کے روز پشاور میں ملاقات کی جس دوران ادارے کی ترقی، طلبہ کی کردار سازی اور سکاؤٹنگ کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کی بہتری اور اس کی مزید ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) عبدالحفیظ، ستارۂ امتیاز (ملٹری)نے گورنر کی دلچسپی اور تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سرپرستی میں ادارہ مزید ترقی کرے گا اور قومی تعمیر میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔