احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار محنت کش افراد میں 149 ارب 54 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ محنت کش افراد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مجموعی طور پر 149 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ محنت کش افراد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مجموعی طور پر 149 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، آزادکشمیر میں 2 لاکھ 2 ہزار سے زیادہ افراد میں 2 ارب 47 کروڑ سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 7 ارب 59 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم 6 لاکھ24 ہزار سے زیادہ افراد میں تقسیم کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 88 ہزار سے زیادہ افراد میں 1 ارب 8 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں 65 ہزار سے زیادہ افراد میں 78 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 25 ارب 85 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم21 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔ پنجاب میں 55 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد میں 66 ارب 91 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور سندھ میں 37 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد میں 44 ارب 84 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔