احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 79 لاکھ 18ہزار مستحق افراد میں96 ارب 49 کروڑ 16 لاکھ روپے تقسیم

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم جاری ہے۔صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کل 96 ارب 49 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم 79 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد میں افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرف سے جاری کردہ …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم جاری ہے۔صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کل 96 ارب 49 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم 79 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد میں افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 41 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم 33 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں30 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم 24 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 17 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد رقم 14 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں4 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد رقم 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزادکشمیر میں 1 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد رقم 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ گلگت بلتستان میں 66 کروڑ روپے سے زائد رقم 52 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں 37 کروڑ روپے سے زائد رقم 30 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش صارفین میں کیٹگری کے لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات کے مطابق پہلی کیٹگری میں احساس کفالت صارفین شامل ہیں۔اس کیٹگری کے تحت 54 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم ملک بھر میں 44 لاکھ سے زائدافراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ دوسری کیٹگری میں صارفین کی نشاندہی 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کی گئی ہے۔ اس کیٹگری کے تحت 36 ارب 14 کروڑ سے زائد رقم ملک بھر میں 30 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ تیسری کیٹگری کے تحت صارفین کی نشاندہی بذریعہ ضلعی انتظامیہ کی جا رہی ہے۔ اس کیٹگری کے تحت 5 ارب 80 کروڑ سے زائد رقم ملک بھر میں 4 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ تیسری کیٹگری میں صارفین کو ادائیگیاں 8 مئی سے شروع ہوئی ہیں۔