احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی حکومت کے سماجی شعبہ کے اداروں میں پہلا ادارہ بن گیا ہے،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی حکومت کے سماجی شعبہ کے اداروں میں پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے بین الاقوامی پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سٹینڈرڈز (آئی پی ایس اے ایس) کی ایکورول بنیادوں پر اپنے مالی نظام کو برقرار رکھنے کے جدید اور مؤثر طریقہ کار کو اپنایا ہے، احساس گورننس اور دیانت داری کی پالیسی کے عین …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی حکومت کے سماجی شعبہ کے اداروں میں پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے بین الاقوامی پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سٹینڈرڈز (آئی پی ایس اے ایس) کی ایکورول بنیادوں پر اپنے مالی نظام کو برقرار رکھنے کے جدید اور مؤثر طریقہ کار کو اپنایا ہے، احساس گورننس اور دیانت داری کی پالیسی کے عین مطابق تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں بی آئی ایس پی کے اندر موجودہ اکاؤنٹس کی کتابوں کو لیگیسی کیش سے ایکورول بنیادوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مالیاتی رپورٹنگ کیلئے ایکورول اکاؤنٹنگ کو اپنانے کا مقصد عوامی مالی معاملات کی ساکھ کو بہتر بنانا اور پروگرام کے اثاثہ جات سے حاصل ہونے والے فوائد کو تقویت پہنچانا ہے۔ یہ پالیسیوں کو تشکیل دینے والے اسٹیک ہولڈرز کو خدمات کی لاگت، تاثیر اور کامیابیوں کے اعتبار سے احساس پروگرام کی کارکردگی کا بہتر طور پر اندازہ کرنے میں بھی رہنمائی کرے گی۔ علاوہ ازیں، یہ پالیسی ادارے کوایک واضح سمت دے گی کہ وہ اپنے وسائل کو سنبھالنے، اخراجات کو معقول بنانے اور مالی بیانات کا درست نظریہ فراہم کرنے میں کتنا مؤثر ہے۔ اس ادارہ جاتی اصلاح پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کے تحت، بی آئی ایس پی نے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق مالی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں بہتری لانے کیلئے ایکورول اکاؤنٹنگ میں منتقلی کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منظم منتقلی سے عوامی وسائل کے استعمال پر قواعد پر مبنی کنٹرول کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ پروگرام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کارکردگی کی صحیح پیمائش فراہم کرے گا۔ اکاؤنٹنگ سسٹم میں یہ بڑی تبدیلی رواں سال کے دوران شراکت دار چارٹر ڈ اکاؤنٹنٹ فرم کے اشتراک سے ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ، بی آئی ایس پی مستقبل میں، ای آر پی پلیٹ فارم کو مربوط مالیاتی نظم و نسق کے نظام کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایکورول اکاؤنٹنگ کے امکاناتی اثرات کو سمجھنے کیلئے اہم چیز یہ ہے کہ لین دین کی اقسام کو سمجھا جائے جو کسی ادارے کے ذریعے ہوتی ہے۔ متعلقہ اعدادو شمار کے بہاؤ، پالیسیاں اور عمل کے ساتھ ساتھ مابعد لین دین کی اقسام کا تعین کرکے ان کا اس تنظیم کے مالی انتظام اور رپورٹنگ کے طریقہ سے انضمام کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات ان شعبوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے جہاں شاید اہم تبدیلی کی ضرورت ہو گی۔