احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری کا سروے مختلف اضلاع میں جاری ہے،، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری کا سروے ملک کے مختلف اضلاع میں جاری و ساری ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے گھرانے کی سطح پر سماجی اور معاشی اعدادوشمار اکٹھے کئے جارہے ہیں۔جدید طریقہ کار سے غریب گھرانوں …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری کا سروے ملک کے مختلف اضلاع میں جاری و ساری ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے گھرانے کی سطح پر سماجی اور معاشی اعدادوشمار اکٹھے کئے جارہے ہیں۔جدید طریقہ کار سے غریب گھرانوں کی درست نشاندہی کرنا ممکن ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں احساس سروے کا باقاعدہ آغاز کرک اور مالاکنڈ سے کر دیا گیا ہے۔احساس کے ماسٹر ٹرینراساتذہ کی فیلڈ میں سروے کی ٹریننگ کروا رہے ہیں۔دوسرے صوبوں پنجاب اور سندھ کے کچھ اِضلاع میں سروے مرحلہ وار جاری ہے۔صوبہ بلوچستان میں بہت جلد اِحساس رجسٹریشن ڈیسک کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وبا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر31 اگست کے بعد ملک کے 15 اضلاع میں تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔15ستمبر کے بعد ملک کے دیگر 60 اضلاع میں بھی رجسٹریشن کا آغاز ہو جائے گا۔