امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں ڈیزل کے فی گیلن کی اوسط قیمت 5.85 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ شرح ایک سال قبل کی 3.71 ڈالر کی اوسط قیمت سے کہیں زیادہ ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں ڈیزل کے فی گیلن کی اوسط قیمت 5.85 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

مزید خبریں
نیویارک ۔5ستمبر (اے پی پی):امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں ڈیزل کے فی گیلن کی اوسط قیمت 5.85 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ شرح ایک سال قبل کی 3.71 ڈالر کی اوسط قیمت سے کہیں زیادہ ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں نے ایندھن کی فراہمی میں مزید خلل پیدا کر دیا ہے۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے دنیا بھر میں مہنگائی اور حکومتوں کے قرض لینے کی لاگت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی کساد بازاری کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔







