احساس پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کو ادائیگیوں کی آخری تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے تحت درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے حتمی تاریخ میں اس ماہ کی 31 تاریخ سے اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے تحت درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے حتمی تاریخ میں اس ماہ کی 31 تاریخ سے اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل کا سامنا کرنے والے اپنی رقوم وصول کر سکیں گے۔ قبل ازیں ادائیگیوں کی آخری تاریخ31 اگست تھی جو کہ اب وسط ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے بائیو میٹرک کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والے درخواست گزاروں کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جن کو ادائیگی کے لئے مجاز بینکوں کی جانب سے بینک برانچ ‘ پتہ اور تاریخ کے ساتھ8171 سے پیغام ملے گا۔ احساس پروگرام کے تحت ادائیگیوں اور پتہ سے متعلق تمام تفصیلات احساس ویب سائیٹ www.pass.gov.pk پر موجود ہے۔ درخواست دہندگان ٹول فری نمبر080026477 سے مزید معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔