احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

202

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ ، چیف اکانومسٹ ندیم جاوید ممبران وزارت منصوبہ بندی ، وفاقی و صوبائی وزارتوں کے اعلی حکام کی شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں گورننس، صحت، ہائر ایجوکیشن ، ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے زیر بحث لائے جارہے ہیں۔