احمدپورشرقیہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):بہاول پورگورنمنٹ ایس ای کالج میں کلچرل ڈے منایا گیا۔گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج میں کلچرل ڈے حُبِ وطن اور حُبِ ثقافت کے امتزاج کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر مظہر ایاز، ڈائریکٹر کالجز بہاول پور ڈویژن اور پرنسپل ایس ای کالج ڈاکٹر رانا محمد عمران ارشد سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شرکائے تقریب نے روایتی پگڑی اور اجرک پہنی، پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی