احمد ندیم قاسمی کا 107واں یوم پیدائش پیر کو عقیدت واحترام سے منایا گیا

66
Ahmad Nadeem Qasmi
Ahmad Nadeem Qasmi

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نامور شاعر ادیب اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کا 107واں یوم پیدائش پیر کے روز عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں 20؍نومبر1916ء کو پیدا ہوئے تھے،انہوں نے شاعری، افسانہ، تنقید، صحافت اور فن پر 50 کتابیں لکھیں۔ انہیں ان کی ادبی خدمات پر 1968 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 1980 میں ستارہ امتیاز جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔ احمد ندیم قاسمی 10 جولائی 2006ء کو مختصرعلالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے قریباً 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔