احمد پور شرقیہ ،مختلف کارروائیوں میں 16ملزمان سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد

132
Illegal weapons
Illegal weapons

احمدپورشرقیہ۔ 19 اگست (اے پی پی):احمد پور شرقیہ پولیس نے گرینڈآپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 16ملزمان سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، دھوڑ کوٹ اور تھانہ قائم پورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 3سولیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ عباسنگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے4ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے6کلو 4سوگرام چرس ،3سوگرام کرسٹل آئس اور 3کلو گرام بھنگ برآمد کرلی ۔

جبکہ تھانہ کینٹ، صدر بہاولپور، عباس نگر، ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے5عدد پستول 30بوربرآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔