اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (ٹی جی اے) اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایل جی ٹی اے) کو پورٹ قاسم سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک سامان کی نقل و حمل کے لئے کرائے اور کیرج ریٹ فکس کرنے پر پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کسی بھی …
کمپیٹیشن کمیشن کا کیرج فکس کرنے پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو شوکاز نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن (ٹی جی اے) اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایل جی ٹی اے) کو پورٹ قاسم سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک سامان کی نقل و حمل کے لئے کرائے اور کیرج ریٹ فکس کرنے پر پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کسی بھی مارکیٹ یا کاروباری ایسوسی ایشن یا کسی اشیا اور خدمات کے سپلائرز کی جانب سے ایکا کر کے قیمتوں کو فکس کر دینا کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے۔
نقل و حمل خاص طور پر گڈز ٹرانسپورٹ قومی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والا ایک اہم شعبہ ہے جو کہ مختلف صنعتوں جیسے کہ آٹوموبائل ، ٹیکسٹائل ، تیل اور گھی ، کیمیکل ، مشروبات ، پینٹ ، آٹے کی ملیں ، سیمنٹ ، سٹیل اور خوراک وغیرہ کی مقامی مارکیٹ اور بندر گاہوں سے درآمد شدہ اشیاء کی اندروں ملک سپلائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نقل و حمل کے اخراجات، براہ راست اشیاٗ کی قیمتوں میں شامل کئے جاتے ہیں۔ٹرانسپورٹ کے شعبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے،مسابقتی کمیشن نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکلرز کے ذریعے مال برداری کے نرخوں کر بڑھانے اور فکس کے دینے کا از خود نوٹس لیا ۔
کمیشن کی انکوائری سے پتہ چلا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور لوکل ٹرانسپورٹرز آف گڈز نے 2018 ، 2021 اور 2022 میں پرائس سرکلرز کے ذریعے کیرج کے نرخوں میں اضافہ کیا ۔ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران پر ان نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت شرائط بھی عائد کیں ۔ کسی بھی مارکیٹ میں ، ممبران کی جانب سے ایکا کر کے یا گروپ بنا کر قیمتوں کا تعین کر دینا کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے ۔
اس انکوائری کے دوران مسابقتی کمیشن نے گڈرز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر سے متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ضبط کیں اور انسپکشن کے دوران کمپیٹیشن کے خلاف ورزیوں کے ٹھوس ثبوت حاصل کئے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر پہنچنے والا کارگو ، جو کہ کراچی اور سندھ (حیدرآباد) گھارو اور بلوچستان اور ملک کے دیگر دور دراز حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس لئے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں کو فکس کرنے کا منفی اثر ملک کے دیگر حصوں تک ہوا اور اس کا اثر اشیا کی مجموعی قیمتوں پر بھی ہوا۔








