نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار مصر کے لئے روانہ ہو گئے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار مصر کے لئے روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلام آباد سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آر فور گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سےبھی ملاقات کریں گے۔







