پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔
اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے، فرح ناز اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ قومی قیادت، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور افواجِ پاکستان کو امن کے قیام اور پاکستان کے مثبت عالمی کردار پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
حکومت نے مشکل عالمی حالات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کیا ہے جو معاشی استحکام، عوامی ریلیف اور ترقی پر مبنی ہے۔ تنخواہ دار طبقے، کاروباری برادری، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور میری ٹائم سمیت مختلف شعبوں کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کمی، پالیسی ریٹ میں کمی اور معاشی استحکام حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔








