صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان حکومت کے مالی سال 2026،2027 کے بجٹ کو عوام دوست اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے پہلی بار بجٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے حلقوں کے لیے مساوی فنڈز فراہم کیے ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کو ترجیح دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں …
بلوچستان بجٹ 2026-27 عوام دوست اور متوازن ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کو ترجیح دی گئی، وزیر صحت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان حکومت کے مالی سال 2026،2027 کے بجٹ کو عوام دوست اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے پہلی بار بجٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے حلقوں کے لیے مساوی فنڈز فراہم کیے ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کو ترجیح دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،
وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر کوئی شور شرابہ اور ہنگائی ارائی نہیں ہوئی اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ کے موقع پر مقامی روایات مدنظر رکھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کے مشکور ہیں، انھوں نے کہ بجٹ میں نوجوانوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کے لیے اسکالرشپ کی مد میں خطیر رقم مختص کی گئ ہے جبکہ روزگار کی فراہمی کے لیے 5 ہزار اسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیگی،وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی سرفراز بگٹی کی قیادت و رہنمائی میں مخلوط صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں ترجیحات کا تعین کرکے متوازن بجٹ پیش کیا ہے







