13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںاختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بطور قوم قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے...

اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بطور قوم قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا ، وزیراعظم شہبازشریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ہمیں اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بطور قوم قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا جنہیں آج ہماری ضرورت ہے۔

ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ اورمتاثرہ لوگوں سے مل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفت کی شدت اندازوں سے زیادہ ہے۔وقت کاتقاضاہے کہ ہم بطور ایک قوم اس قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کی حمایت میں اکھٹے ہوں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں اپنے اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا جنہیں آج ہماری ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324091

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں