اداکار و ادیب جلیل کیانی کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا

ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

ایبٹ آباد۔ 8 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ہردل عزیز شخصیت، اداکار و لکھاری جلیل کیانی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کئی روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بطور ٹیکنیشن کام کرتے تھے۔ جلیل کیانی کی نماز جنازہ جمعرات کو ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جس میں فن سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سیاسی و سماجی افراد نے مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی ہندکو ٹیلی فلم ”رات جندرے تے اور حال ہی میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ہندکو ڈرامہ ”دوریاں“ سمیت کئی شہرہ آفاق ڈرامے لکھے اور ان میں ادا کاری بھی کی۔ جلیل کیانی پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کیلئے بھی کام کرتے رہے۔