اراکینِ پارلیمنٹ اور سیکرٹریٹ ملازمین کے تعاون سے قومی اسمبلی کے بجٹ میں 5 ارب روپے کی تاریخی بچت ممکن ہوئی، سپیکر سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے کلیدی کردار اور بھرپور تعاون کی بدولت قومی اسمبلی کے بجٹ میں 5 ارب روپے کی تاریخی بچت ممکن ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے کلیدی کردار اور بھرپور تعاون کی بدولت قومی اسمبلی کے بجٹ میں 5 ارب روپے کی تاریخی بچت ممکن ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن 27-2026 کے دوران عام بحث سمیٹنے کے موقع پر اپنے ریمارکس میں سپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اہم کامیابی کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معزز ارکان کی معاونت، کنٹریبوشن اور سپورٹ کے بغیر یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بچت مہم میں جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف کے اراکین نے اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کیا، وہیں قومی اسمبلی کے سٹاف کی مخلصانہ کوششیں بھی برابر کی شریک رہیں۔ انہوں نے تمام شراکت داروں کی کارکردگی کو سراہا، جس پر ایوان میں موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر اس تاریخی اقدام کی تائید کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں