بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اس سفاک حملے میں 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اس سفاک حملے میں 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسے انسانیت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔