سی ڈی اے، ایم سی آئی کی نادرا کے اشتراک سے پاک آئی ڈی ایپ پر جدید ڈیجیٹل سہولت متعارف ، شہری اب گھر بیٹھے پیدائش و وفات کا آن لائن اندراج و سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

سی ڈی اے، ایم سی آئی نے پیدائش و وفات کے اندراج کے نظام کو آن لائن کر دیا، شہری اب گھر بیٹھےپیدائش و وفات کے اندارج کروا کرسرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):سی ڈی اے، ایم سی آئی نے پیدائش و وفات کے اندراج کے نظام کو آن لائن کر دیا، شہری اب گھر بیٹھےپیدائش و وفات کے اندارج کروا کرسرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی آئی، نادرا اور سی ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔ ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سروس پاک آئی ڈی (Pak ID) ایپ پر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کےاشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے پیدائش و وفات کے اندراج کیلئے درخواست دے سکیں گے اور انہیں ایم سی آئی اور یونین کونسلز کے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سہولت کے تحت درخواست جمع کروانے، محفوظ آن لائن ادائیگی کرنے اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے تمام مراحل پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے مکمل کئے جاسکیں گے۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ پیدائش و وفات کے اندارج کے نظام کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جاری ڈیجیٹلائزیشن مہم کے تحت آن لائن کیا گیا ہے،اس سہولت کے تحت شہری اب محفوظ آن لائن ادائیگی اور درخواست جمع کروا کر منظور شدہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ براہِ راست اپنے موبائل فون پر وصول کرسکیں گے۔ اس سہولت سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری خدمات تک رسائی بھی مزید سہل اور شفاف بنے گی۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی نادرا سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے جدیدٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں