اسسٹنٹ کمشنر خانپور کا غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائیاں ، ایک کرش پلانٹ سیل

اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے تحصیل بھر میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ہری پور۔ 20 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے تحصیل بھر میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے سورج گلی کے علاقے میں قائم ایک غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے کہا کہ غیر قانونی معدنی سرگرمیوں، ماحولیاتی آلودگی اور سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی

مزید خبریں