چشتیاں کے مرکزی بازاروں میں بیوٹیفکیشن منصوبہ کے نقائص کو درست کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی منصوبے میں غفلت، کوتاہی یا ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چشتیاں ، 20 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی منصوبے میں غفلت، کوتاہی یا ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام نقائص کو فوری طور پر دور کرکے تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے چشتیاں کے مرکزی بازاروں میں حالیہ بارشوں کے باعث بیوٹیفکیشن کے منصوبہ سڑک کی تعمیرومرمت کے جاری کام میں بعض تکنیکی خامیاں اور نقائص کا معائنہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی وسائل سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور پائیداری اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے چشتیاں پہنچ کر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کے معیار، استعمال شدہ میٹریل، ڈرینیج اور سڑک کی سطح کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بعض مقامات پر بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خرابیوں اور ناقص کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی

مزید خبریں